ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / نوبل انعام برآمد، 3 افراد گرفتار

نوبل انعام برآمد، 3 افراد گرفتار

Sun, 12 Feb 2017 22:53:46    S.O. News Service

نئی دہلی، 12/فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کے گھر چوری کرنے والوں کو دہلی پولیس نے گرفتاکر لیا ہے۔پولیس نے چوری کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے چوری کی گئی نوبل انعام کی ریپلکا بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس نے چرائی گئی جیولری اور باقی سامان بھی برآمد کر لیا۔واضح رہے کہ گزشتہ پیر کی شب کیلاش ستیارتھی کے کالکا جی میں واقع کیلاش کالونی کے اراولی اپارٹمنٹ میں گھسے چوروں نے لاکھوں کے سامان پر ہاتھ صاف کردیا تھا۔واردات والی رات کیلاش ستیارتھی کے گھر پر تالا لگا ہوا تھا،چوروں نے بند گھر کا تالا توڑ کر گھر میں رکھے زیورات اور نقد ی پر ہاتھ صاف کر دیا۔اتنا ہی نہیں جاتے جاتے چور کیلاش ستیارتھی کے نوبل انعام کی ریپلکا بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔


 


Share: